مولوی، دھرنا پاناما اور اقامہ ایک بہانہ ہے۔ نواز شریف نشانہ ہے:مریم نواز

 مولوی، دھرنا پاناما اور اقامہ ایک بہانہ ہے۔ نواز شریف نشانہ ہے:مریم نواز


سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے داتا دربار پر حاضری دے کر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔۔کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ داتا دربار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ والد کا رویہ تلخ نہیں، وہ ملک کے لیے بات کرتے ہیں،نوازشریف ایک عرصہ خاموش رہے لیکن اب وہ صرف سچ کہہ رہے ہیں اور اگر وہ حقیقت بیان کررہے ہیں تو سننے کا حوصلہ رکھیں۔ داتا دربار پر حاضری کے بعد مریم نواز ریلی کی شکل میں مزنگ پہنچیں اور انتخابی دفتر کا افتتاح کیا۔۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کیخلاف عوام نے فیصلہ قبول نہیں کیا۔ انہوں نے کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ منظور ہے؟ کیا پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والا شخص نااہل ہو سکتا ہے؟ کیا سی پیک جیسا منصوبہ دینے والا شخص نااہل ہو سکتا ہے؟ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے ووٹ کی بے حرمتی کی گئی۔ نواز شریف کیخلاف کیس پاناما سے شروع ہوا اور اقامہ پر ختم ہوا۔۔ آپ کا لیڈر صادق بھی ہے اور امین بھی ہے۔ مریم نواز نے کارکنوں سے کہا کہ وہ سترہ ستمبر کو اپنے ووٹ کی بے عزتی کا جواب دیں۔۔ شیر پر مہر لگا کر مہروں کی سیاست کو دفن کر دیں

Most Popular