وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ گئے

 وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب ایک بار پھر بنا لیگی قیادت کا مرکز،، پارٹی قائدین ایک ایک کر کے پہنچنے لگے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے اگلا وزیراعظم نامزد ہونے کے اعلان کے بعد وہ خصوصی شاہی طیارے کے ذریعے سعودی عرب گئے جس کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور آصف کرمانی بھی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سعودی قیادت اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں،،انہوں نے ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی ،، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے مسئلے پر ترک صدر کا کردار مثالی رہا۔ امت نے یک زبان ہوکر امریکی فیصلے کی مخالفت کی۔ ہر مسلمان سعودی عرب کےمقدس مقامات سے روحانی لگاؤ رکھتا ہے، ترک وزیراعظم نے بھی ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔دوسری طرف سابق وزیراعظم نواز شریف کی بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب روانگی متوقع ہے، ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں لیگی رہنماؤں کی اہم بیٹھک لگ سکتی ہے، جس میں نیب کیسز، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، سیاسی جوڑ توڑ، اپوزیشن کے اتحاد اور آئیندہ انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیئے جانے کا امکان ہے۔ لیگی قیادت کے سعودی عرب جمع ہونے پر اپوزیشن پہلے ہی کسی ڈیل کے خدشات ظاہر کرچکی ہے، آصف علی زرداری کہہ چکے ہیں کہ ایک بار پھر این آر او کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،جبکہ تحریک انصاف نے بھی تشویش کا اظہار کیا تھا

Most Popular