سیاسی کزنوں کے بعد پیپلز پارٹی اور طاہرالقادری کے درمیان بھی قربتیں بڑھنے لگیں

سیاسی کزنوں کے بعد پیپلز پارٹی اور طاہرالقادری کے درمیان بھی قربتیں بڑھنے لگیں

ملک میں انتخابات کی تیاریوں کیلئے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی،، مسلم لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن متحد ہونے لگی، آج لاہور میں دو بڑوں کی اہم بیٹھک لگے گی مفاہمت کے بادشاہ نے زندہ دلوں کے شہر میں ڈیرے لگا لئے، سابق صدر آصف زرداری آج سہ پہر سربراہ عوامی تحریک طاہر القادری سے ملاقات کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور اور دیگر رہنما بھی پیپلز پارٹی کے وفد میں شامل ہونگے،اہم ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تناظر میں استعفوں کی ڈیڈ لائن پر بھی غور ہوگا، پیپلز پارٹی کے طاہر القادری کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے سے متعلق فیصلے کا بھی امکان ہے، ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کریں گی، ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ آج کی ملاقات اس تناظر سے بھی اہم ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ طاہرالقادری کی موجودگی میں آصف زرداری کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

Most Popular