کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں جو رقم ملتی رہی ہے وہ امداد نہیں: رحمان ملک

کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں جو رقم ملتی رہی ہے وہ امداد نہیں: رحمان ملک

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کی تائید کردی،، کہتےہیں بحیثیت سابق وزیر داخلہ و چیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ڈی جی ایس پی آر کی بیان ڈو مور یو ایس کی تائید کرتا ہوں،، اورامریکہ نے کبھی پاکستان کو فری لنچ امداد فراہم نہیں کی ہے، کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں جو رقم ملتی رہی ہے وہ امداد نہیں ،، بلکہ کولیشن سپورٹ فنڈ ان خدمات کی مد میں ہے جو پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فراہم کر رہا ہے، امریکہ ہمیشہ کولیشن فنڈ کو امداد کا نام دیکر پاکستان پر احسان جتاتا ہے، پاکستان اب امریکہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں “ڈو مور” کا مطالبہ کرتا ہ،سینیٹر رحمان ملک نے ن لیگ کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون عدلیہ و پاک فوج پر تنقید و ٹکراو بند کرے،،اداروں کیساتھ ٹکراو ملکی مفاد و سیکورٹی کیخلاف ہے، پاکستان کو آج کئی چیلنجر و خطرات کا سامنا ہے، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے۔

Most Popular