شہباز شریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی

 شہباز شریف نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور ملک و قوم کی ترقی،خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں وہ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ عمرہ بھی ادا کریں گے، شہباز شریف نے دورے کے دوسرے دن روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نماز فجر اور نوافل ادا کئے،انہوں نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی، مسجد نبوی میں شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں میں گھل مل گئے، ان سے مصافحہ بھی کیا، وزیر اعلی پنجاب کو دیکھ کر پاکستانی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Most Popular