ہر کسی کو سعودی عرب جانے کی آزادی حاصل ہے، ضروری نہیں کہ سعودی عرب جاکر صرف سیاست کی جائے: احسن اقبال

 ہر کسی کو سعودی عرب جانے کی آزادی حاصل ہے، ضروری نہیں کہ سعودی عرب جاکر صرف سیاست کی جائے: احسن اقبال

کوئٹہ میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزیرمذہبی امور سردار یوسف کے ہمراہ چند روز قبل حملے کا نشانہ بننے والے چرچ کا دورہ کیا،، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھ کہ فرار عسکریت پسند مغربی سرحد سے دوبارہ پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردی کررہے ہیں، گزشتہ 4 سال کے دوران دہشتگردوں کی کمرتوڑ دی ہے تاہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اب بھی جاری ہے، سیاسی جماعتوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام کا فائدہ دشمنوں کو ہوگا، یہ وقت ٹانگیں کھینچنے کا نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت کے دورہ سعودی عرب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو سعودی عرب جانے کی آزادی حاصل ہے، ضروری نہیں کہ وہاں جاکر ہر کوئی سیاست کرے، ترجمان پاک فوج کی جانب سے وزیر ریلوے کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دینے کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بیان پر سعد رفیق کی وضاحت کے بعد معاملہ ختم ہوگیا ہے۔ ملک میں تمام جماعتیں جمہوریت اور آئین و قانون کی بالادستی کے لئے ایک ہوجائیں،، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مسائل پر ہم نے خصوصی توجہ دی ہے، جمہوری اور منتخب حکومت اپنی مدت پوری کریگی ،، اس موقع پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ چرچ کو بحالی کریں گے اور زخمیوں کے بہترین علاج کیلیے ہدایات بھی دی ہیں، واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

Most Popular