سعد رفیق کے بیان میں ایسی کوئی بات نظرنہیں آئی جس پر آئی ایس پی آر کا اتنا بڑا ردعمل آیا: خورشید شاہ

 سعد رفیق کے بیان میں ایسی کوئی بات نظرنہیں آئی جس پر آئی ایس پی آر کا اتنا بڑا ردعمل آیا: خورشید شاہ

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کا بیان تفصیل سے پڑھا اس میں ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی جس پر آئی ایس پی آر کا رد عمل آیا، یہ نہیں آنا چاہیے تھا، وہ ایک ادارہ ہے ان کے ایک ایک لفظ کی اہمیت ہے،اس لیے اتنی جلدی ردعمل نہیں آنا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے کہا ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں، جمہوریت کی ہے،، چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت چلے،پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے اور الیکشن وقت پر ہوں،انہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام میں حکومت کے ساتھ لیکن حکومت کی کچھ مجبوریاں ہیں،انہوں نے کہا سعودی عرب کا بہت احترام ہے مگر پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اس کی اپنی پالیسی اور قانون ہونا چاہیےخورشید شاہ نے کہا دھرنے دینا یا احتجاج کرنا آئینی حق ہے لیکن یہ پر امن ہونا چاہیے، احتجاج ایوانوں تک پہنچنا چاہیے مگر اس کی کوئی حد ہو جس سے عوام پریشان نہ ہوں،حالیہ دھرنے سے خطرناک پیغام گیا، لوگوں نے پاکستان کو خطرناک ملک کہا ، ہم اس قسم کے دھرنوں کے خلاف ہیں

Most Popular