نوازشریف کے نظریئے کا نام کرپشن ہے:عمران خان

 نوازشریف کے نظریئے کا نام کرپشن ہے:عمران خان

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی تحریک کے دعویدار نواز شریف نے بھائی کے ساتھ سعودی عرب کا رخ کرلیا ہے، ساتھ ہی نوازشریف اور مریم نواز اداروں کو بدنام کررہے ہیں، سپریم کورٹ کی ساکھ نہ رہی تو ملک کا نظام نہیں بچے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے نظریے کا نام کرپشن ہے ۔ ایک اور این آر او کی کوشش ہو رہی ہے، ن لیگ جمہوریت نہیں نواز شریف کی چوری بچا رہی ہے، اسحاق ڈار کو بھگانے کیلئے خاقان عباسی نے جہاز فراہم کیا،اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے دبئی اقامہ سے متعلق مزید ثبوت آگئے ہیں، اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کے بھی مزید ثبوت ملے ہیں، اس کے مطابق دبئی میں انکے دونوں بیٹے کی 11 کمپنیاں ہیں اور ایک کمپنی کے 52 ولاز ہیں۔ عمران خان نے جہانگیر ترین کے بیٹے کی ضمنی الیکشن میں شمولیت سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ موروثی سیاست نہیں ہے موروثی سیاست شریف خاندان کررہا ہے

Most Popular