عمران خان اور زرداری شکاری ہیں جو طاہرالقادری کو کنٹینر پر بٹھاناچاہتے ہیں:صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ
پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ فوج کے پیرائے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بیان بالکل درست ہے۔ سعدرفیق اور خورشید شاہ کے بیان کی مکمل حمایت کرتاہوں۔ سعدرفیق نے فوج سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ رانا ثنااللہ نے عمران خان اور آصف زرداری کو شکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سانحہ ماڈل ٹائون کو جواز بنا کر آئندہ انتخابات کیلیے طاہرالقادری کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وہ خود تو کنٹینر پر نہیں چڑھنا چاہتے البتہ طاہرالقادری کو کنٹینر پر بٹھانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کا دورہ سعودی عرب مسلم امہ کے معاملات سے متعلق ہے۔ نوازشریف پاکستان کے ہی نہیں امت مسلمہ کے لیڈر ہیں۔ سعودی عرب میں کوئی این آراو نہیں ہو رہا۔ اس پر واویلا مچانے والے کنویں کے مینڈک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ علامہ حمیدالدین سیالوی کیلیے دعاگو ہیں، اللہ ان کی مشکلات حل کرے۔