دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم نے بڑی قربانی دی ہے، افواج پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

 دہشتگردی کیخلاف پاکستانی قوم نے بڑی قربانی دی ہے، افواج پاکستان، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں:وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب

پاکستان سویٹ ہوم میں مسجد اور فارمیسی کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔۔جس میں وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب اور سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے شرکت کی، وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان سویٹ ہوم میں مسجد اور فارمیسی کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امن کے لیے ہمارے بچوں نے بھی قربانیاں دیں افواج پاکستان ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سویٹ ہوم کے سرپرست اعلی زمرد خان نے خطاب میں کہا کہ جس دن انہوں نے پاکستان سویٹ ہوم کی بنیاد رکھی تھی اس دن یہ ارادہ کیا تھا کے یہ پورے پاکستان کا سویٹ ہوم ہے۔ مریم اورنگزیب نے وزارت اطلات کی طرف سے سویٹ ہوم کی انرولمنٹ کا اعلان بھی کیا۔ ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ سویٹ ہوم کی رکن بن کر اس کام کو جاری رکھنا چاہتی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے لوک ورثہ میں بچوں کے لیے آرٹ کی کلاسسز کا اعلان بھی کیا

Most Popular