سابق صدرآصف زرداری کا شہبازشریف اورراناثنااللہ کے استعفوں کا مطالبہ

سابق صدرآصف زرداری کا شہبازشریف اورراناثنااللہ کے استعفوں کا مطالبہ

لاہورمیں منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں طاہرالقادری اورآصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔بعد میں میڈیا سے گفتگومیں آصف زرداری نے شہبازشریف اورراناثنااللہ کے استعفوں کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کوقانون کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔نوازشریف پرقتل کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ پرویزمشرف سے متعلق سوال پرآصف زرداری نے کہا کہ سابق ڈکٹیٹرکی کمر میں درد ہے اوروہ ڈانس کرتا پھررہا ہے،مشرف اتنا بہادرہے توواپس آکرعدالتوں کا سامنا کرے. طاہرالقادری نے کہا کہ شریف برادران کہتے ہیں سیاست کے فیصلے عدالتوں میں نہیں ہونے چاہئیں،وہ اپنے فیصلے کرانے کے لیے بیرونی طاقتوں کے دربارمیں گئے،ان کا سرشرم سے جھک جانا چاہیے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اے پی سی پردونوں جماعتوں نے اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کیاکسی ایک نقطے پرکوئی اختلاف نہیں،دونوں جماعتوں کے درمیان سوفیصد ہم آہنگی ہے

Most Popular