عائشہ گلالئی نے نئی پارٹی بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی خواتین رہنماﺅں کو توڑنے کی کوششیں شروع کردیں
عائشہ گلالئی نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا،، پی ٹی آئی کی باغی رہنما نے تحریک انصاف کی ناراض خواتین ارکان سے رابطے شروع کردیے،، لاہور میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما سیما انوار سے ملاقات کرکے انہیں اپنی سیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت دے دی،، سیما انوار سے پی ٹی آئی کی ناراض خواتین ارکان کے ناموں کی فہرست بھی مانگ لی،، ملاقات میں موجود تیسری خاتون نے اس سارے معاملے کی خفیہ ویڈیو بنالی،، ویڈیو منظر عام پر آئی تو پتہ چلا کہ عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف گلالئی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں ،،، عائشہ گلالئی نے اس ملاقات میں دعویٰ کیا کہ آدھی تحریک انصاف ان کی پارٹی میں شامل ہوجائے گی ،، گلالئی کا کہنا تھا کہ انہیں خان صاحب اور ان کی ذہنیت کا پتہ ہے، ،پی ٹی آئی کارکنان جھوٹی امیدیں چھوڑ دیں،، تحریک انصاف کی قیادت خواتین کی مخصوص نشستوں کے ٹکٹ سرمایہ داروں اور مالداروں کو دے گی