حکومت مسائل پرتوجہ دےرہی ہے، بہت جلدبجلی بحران بھی ختم ہو جائے گا: رفیق رجوانہ

حکومت مسائل پرتوجہ دےرہی ہے، بہت جلدبجلی بحران بھی ختم ہو جائے گا: رفیق رجوانہ

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کراچی بار کا دورہ کیا، جہاں وکلا نے ان کا استقبال کیا تو کچھ نے ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر وکلا برادری سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنباب رفیق رجوانہ نے کہا کہ حکومت بنیادی مسائل پو توجہ دے رہی ہے، بہت جلد بجلی بحران بھی ختم ہو جائے گا، تاہم فی الوقت حکومت بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ وکلا برادری نے بھی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا، کراچی بار میں بولنے کا موقع ملنے پر انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے، وکلا نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی تک سانحہ بارہ مئی پر ایکش نہیں لیا، جس پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ملک کے حالات بہت جلد بہتر ہو جائیں گے، حکومت پوری سنجیدگی سے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، گونر پنجاب نے کراچی بار کے دورے کے بعد سندھ ہائی کورٹ بار کا بھی دورہ کیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات بھی کی ۔

Most Popular