حکومت نے پاکستان کو امن اور سکون دینا ہے۔ دہشتگردی ختم کرکے کراچی میں امن قائم کریں گے: پرویز رشید

حکومت نے پاکستان کو امن اور سکون دینا ہے۔ دہشتگردی ختم کرکے کراچی میں امن قائم کریں گے: پرویز رشید

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لفظوں کی جنگ میں پاکستان نے بہت قیمت ادا کی۔ غلط کو ٹھیک کرنے کیلئے حکومتی اقدام کی حمایت کرنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ عدالت کے فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔ ممتاز قادری کی پھانسی پر احتجاج بلاجواز ہے۔ ہمیں ماضی کی غلطیوں کودہرانا نہیں بلکہ ٹھیک کرنا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر شخص نے دہشتگردی کی قیمت ادا کی۔۔ وومن پروٹیکشن بل کے بارے میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے پاس ہونے والا بل اچانک نہیں لایا گیا اس پربحث ہوئی ہے۔ بل کا مقصد خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ماؤں بہنوں کی تکلیف پر حکومت بھی دکھی ہوتی ہے۔ ریاست نے عوام کی تکالیف دورکرنےکیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا۔ کراچی کے حالات کے بارے میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں دہشتگردی ختم کرکےامن قائم کریں گے۔

Most Popular