پی ٹی آئی احتساب کے بنیادی وعدے پر کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔عمران خان

پی ٹی آئی احتساب کے بنیادی وعدے پر کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے وعدے کے مطابق پختونخواہ احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کیلئے اہم اجلاس کی صدارت کی، اور پختونخوا کابینہ کو صدارتی حکم نامے کے ذریعے کی گئی ترامیم واپس لینے کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد احتساب یقینی بنانے کیلئے جامع اور مؤثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے پر کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہں ہو گی۔

Most Popular