پاکستان کا بنیادی مسئلہ معیشت ہے،ملک میں رشوت کا بازار گرم ہے جبکہ عدالتی فیصلوں پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔ شیخ رشیداحمد

پاکستان کا بنیادی مسئلہ معیشت ہے،ملک میں رشوت کا بازار گرم ہے جبکہ عدالتی فیصلوں پر بھی عمل نہیں کیا جاتا۔  شیخ رشیداحمد

ہاؤس آف کامن لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بنیادی مسئلہ تباہ حال معیشت ہے جبکہ ملک میں رشوت اور بدعنوانی کا بازار گرم ہے اور عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں رشوت کی لعنت اس قدر سرایت کرچکی ہے کہ اب اسے قانونی حیثیت دے دی جانی چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام بڑے اداروں کو تباہ کردیا گیا ہے جبکہ بدعنوانی کے باعث ریلوے مسلسل خسارے میں جارہا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ انہوں نے بطور وزیراطلاعات اسی ٹی وی چینلز کو لائسنس جاری کئے جس کے باعث آج میڈیا آزاد ہے۔ اس موقع پر لارڈ نذیراحمد اور لارڈ قربان بھی موجود تھے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular