اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ اڑتالیس کے منتخب عوامی نمائندے تین سال حلقے میں نظر نہیں آئے,وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ اڑتالیس کے منتخب عوامی نمائندے تین سال حلقے میں نظر نہیں آئے,وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا ان کا تحریک انصاف کو مشورہ ہے کہ وہ منفی سیاست سے گریز کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر تین سال اپنے حلقے میں نظر نہیں آئے۔ اب ہمدردیاں سمیٹنے سڑکوں پر نکل پڑے ہیں, وزیر کیڈ کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی قلت ہے تاہم اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی احتجاجی ریلی جو پرامن ہو اسے خوش آمدید کہیں گے لیکن منفی سیاست کی حوصلہ شکنی کریں گے, اس موقع پر میئر اسلام آباد شیخ عنصر عزیز کا کہنا تھا کہ پانی کی قلت دور کرنے کے لیے خراب ٹیوب ویلز کو ٹھیک کر رہے ہیں جبکہ پانی چوری کی حوصلہ شکنی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں, نون لیگی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد میں پانی کی قلت کو ختم کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے

Most Popular