سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال

سابق صدر آصف علی زرداری کا سابق چئیرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے، اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال


سابق صدر آصف زرداری کے اعزاز میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ظہرانہ دیا جہاں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی ملاقات کی ، ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب سے اہم سیاسی شخصیات کی پارٹی میں شمولیت پر غور کیا گیا، ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب اور موجودہ سیاسی حالات زیر بحث آئیں , ملاقات میں جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال جماعت بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،، سابق صدر پاکستان پیلز پارٹی کو پنجاب میں پھر سے فعال بنانے اور سیاسی جوڑ توڑ کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے لاہور میں موجود ہیں اور جمعرات کو اسلام آباد جائیں گے

Most Popular