عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی , علیم خان ایک سوال پر صحافیوں سے الجھ پڑے

عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران بدنظمی , علیم خان ایک سوال پر صحافیوں سے الجھ پڑے

بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان سے ایک صحافی نے پراپرٹی مافیا سے متعلق سوال پوچھا کہ آپ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف عدالت میں گئے ہیں جبکہ آپ کی پارٹی کا ایک رہنما تجاوزات میں ملوث ہے۔۔ عمران خان کے ساتھ کھڑے علیم خان اس وقت تو خاموش رہے تاہم جیسے ہی کپتان گئے تو علیم خان نے صحافی کے پاس جاکر ناگواری کا اظہار کیا۔۔ تلخ کلامی بڑھنے پر دیگر صحافی بھی اکٹھے ہو گئے۔۔ علیم خان نے طنزیہ صحافی سے کہا کہ اگر آپ کے بھی کوئی مفادات ہیں تو میں حاضر ہوں۔۔ بعد میں معاملہ رفع دفع ہو گیا

Most Popular