پانامہ کیس کی وجہ سے وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے ڈیل کی,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

پانامہ کیس کی وجہ سے وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے ڈیل کی,چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم کی ضمانت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ نواز شریف اور آصف زرداری نورا کشتی کر رہے ہیں، ایک دوسرے کو نقصان پہنچنے نہیں دیںگے، ڈیل کی وجہ سے زرداری اور شرجیل میمن واپس آئے،شرجیل میمن پر پانچ ارب روپے کی کرپشن اور ایان علی پر پانچ کروڑ کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ حج سکینڈل والا بھی چھوٹ گیا، نواز شریف نے اپنی کرپشن بچانے کے لئے پیپلز پارٹی سے ڈیل کی, عمران خان نے کہا کہ دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ ن فرینڈلی اپوزیشن بنی رہی۔ اس وقت شہباز شریف نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرداری کاپیٹ کاٹ کر پیسے نکالیں گے۔ لیکن رائے ونڈ کی سولہ ڈشوں پر دونوں بھائی بن گئے اور شہباز شریف کے زرداری کو گھسیٹنے کے دعوے صرف دعوے رہ گئے, عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ واضح ہوگیا کہ کرپٹ وزیراعظم تمام اداروں کوکرپٹ کرتا ہے،نواز شریف اور آصف زرداری ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں جو کبھی احتساب نہیں کرسکتے اس لیے تحریک انصاف سے خوفزدہ ہیں

Most Popular