افغانستان میں پائیدار امن کا واحد راستہ اس مسئلے کا سیاسی حل ہے۔ خواجہ آصف

 افغانستان میں پائیدار امن کا واحد راستہ اس مسئلے کا سیاسی حل ہے۔ خواجہ آصف

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کا واحد راستہ اس مسئلے کا سیاسی حل ہے۔گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فوجی حل پہلے ہی مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کیلئے افغانستان کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان دونوں ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں۔

Most Popular