ہم اپنی غلطیوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن گنوا چکے ہیں:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

 ہم اپنی غلطیوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن گنوا چکے ہیں:اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات پر مشترکہ سیشن بلانے کی ضرورت تھی ،، ہمیں ملکر بہت مضبوط قرارداد لانی چاہیے ،، ہمیں اپنے ہمسایوں اور آنے والے وقت کو بھی سامنے رکھ کر قرارداد لانی چاہیے،، پاکستان کی آزادانہ حیثیت کو سامنے رکھنا چاہیے ،، جذبات میں آکر کوئی بڑی بات نہیں کرنی چاہیے، خورشید شاہ نے مزید کہا کہ معاشی پوزیشن بہتر ہونے تک ہماری فارن پالیسی بہتر نہیں ہو سکتی ،، ہم اپنی غلطیوں سے پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن گنوا چکے ہیں،، ہمارے ہمسائے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں،، خارجہ پالیسی اتنی کمزور کیسے ہو گئی کہ امریکا دھمکیاں دینے لگا،، جن لوگوں کے ساتھ ہمارے بارڈر لگتے ہیں انکے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ الزامات لگنے کے بعد صرف چین ہی ہمارے دفاع میں آیا، کہاں گئے باقی ممالک،، ہمیں جذبات میں آنے کی ضرورت نہیں ہمیں حقائق کو چھپانا نہیں چاہیے

Most Popular