اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو تو قوم کا ہاتھ اور میراگریبان ہوگا۔جس کمپنی کا ذکر کیا گیا اس کا وجود نہیں، جو خط منسوب کیا گیا وہ میں نے لکھا ہی نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہو تو قوم کا ہاتھ اور میراگریبان ہوگا۔جس کمپنی کا ذکر کیا گیا اس کا وجود نہیں، جو خط منسوب کیا گیا وہ میں نے لکھا ہی نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک میڈیا ہاؤس کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ الزام لگایا گیا کہ ملتان میٹرو بس منصوبے میں تین ارب روپے کک بیک یارشوت لی گئی،اگر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوتوقوم کا ہاتھ اور میرا گریبان ہوگا اوراگر میرے مرنے کے بعد بھی کرپشن ثابت ہو تو میری لاش قبر سے نکال کر چوک پر لٹکا دی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلا الزام لگایا گیا کہ ایک چینی اور ایک پاکستانی کمپنی کپٹک کو ملتان کی میٹروبس کا ٹھیکہ دیا گیا،مگرریکارڈ سے پتا چلا کہ کیپٹپ کے نام سے کوئی کمپنی ہی نہیں۔ جو خط مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے وہ میں نے نہیں لکھا، جھوٹے الزام لگانے والے خدا کا خوف کریں،انہیں شرم آنی چاہیے، شہباز شریف نے کہا کہ الزام لگانے والے قبضہ مافیا اور اربوں کے قرضے معاف کرانے والے ہیں۔ میری گردن بھی کٹ جائے تو قرض خوروں کے خلاف بات کرتا رہوں گا۔

Most Popular