پانامہ کیس میں ثابت ہوگیا کہ جعلی دستاویز کی تیاری میں شریف خاندان سے زیادہ ماہرکوئی نہیں:ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری

 پانامہ کیس میں ثابت ہوگیا کہ جعلی دستاویز کی تیاری میں شریف خاندان سے زیادہ ماہرکوئی نہیں:ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری

وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پرترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا تھا پانامہ کیس میں قوم نے شریف برادران کو عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے دیکھا، یہ دونوں بھائی قوم اور پارلیمان کو کچھ بتاتے ہیں نکلتا کچھ اورہے،آئندہ تمام تحقیقات ان کے ٹریک ریکارڈ کی روشنی میں کرانا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ مکمل تحقیقات کے بغیر شہباز شریف کی پریس کانفرنس کا کوئی مقصد نہیں نظرآتا۔،شہبازشریف افسانے تراش رہے ہیں،انھوں نے کہا پی ٹی آئی کے کسی بھی رہنما کے خلاف کرپشن کی تحقیقات نہیں ہو رہیں،اگر کسی پرالزامات ہیں تو سیاسی بلیک میلنگ کی بجائے کارروائی ہونی چاہئے

Most Popular