وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس جاری

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اہم اجلاس جاری

وزیراعظم نوازشریف دفتر خارجہ پہنچے جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت دفتر خارجہ میں اعلی سطح کی بیٹھک بھی لگائی گئی، اجلاس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکا کو خارجی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مشیر خارجہ کی جانب کشمیر کی صورتحال مودی ٹرمپ ملاقات، حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دینے کے معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ افغانستان میں امن وامان کیلئے پاکستان کے کردار، سعودی عرب قطر تنازعے پر بھی بات چیت ہوئی، اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں.

Most Popular