مئیر اور ڈپٹی مئیر کراچی نے بارشوں کے بعد ہاتھ کھڑے کر دئیے
کراچی ڈوب گیا، مئیر اور ڈپٹی مئیر کراچی بھی بے بس، شدید بارش کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہونے کے بعد میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کا دورہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے ناقص سیوریج سسٹم کو صورت حال کا ذمہ دار قرار دیا ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ شہر میں میں بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ فوری حل نہیں ہوسکتا، مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں سیورج کا نظام ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا نظام ٹھیک ہے، نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں،،، شہری کو مکمل نیا سیوریج سسٹم درکار ہے
دوسری طرف ڈپٹی مئیر مئیر کراچی ارشد وہرا بھی بے بس دکھائی دئیے بولے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو اس صورتحال پر توجہ دینی چاہیے،، کراچی میں 55فیصد آبادی کےلیے ڈرینج سسٹم نہیں، ایسا نہیں کہ بارش ہواور برساتی پانی نکل جائے، گنجائش سے زیاہ بارش ہوئی،نالوں میں گنجائش کم ہے،، تین دن میں نالوں کی گنجائش نہیں بڑھ سکتی۔