بہت سی سازشیں میں نے بھی برداشت کیں، لیکن اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی،مریم نواز

بہت سی سازشیں  میں نے بھی برداشت کیں، لیکن اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی،مریم نواز

لاہور کے حلقہ این اے ایک سوبیس میں ضمنی الیکشن میں مریم نواز نے اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم شروع کردی،،انہوں نے خواتین کنونشن سے خطاب بھی کیا،،مریم نواز کاکہناتھا،،کہ بہت سی سازشیں میں نے بھی برداشت کیں،لیکن اپنے لیڈر پر آنچ نہیں آنے دی،،ہرمعاملے میں نوازشریف کا ساتھ دینے پر پاناما لیکس کا الزام لگایا گیا،جب سے وزیراعظم کی نااہلی ہوئی ہے،،لوگوں کے جذبے میں بہت فرق دیکھا ہے،ان کامزید کہناتھا،کہ لوگوں کے دلوں میں اتنی محبت اور جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا،پہلے ہر جگہ اندھیرے تھے،،اب ہر گھر روشن نظر آیا،ملک میں لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہوگیا ہے،نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے پر بھی مریم نواز خوب برسیں،کہا،جب ملک ترقی کررہاتھا اس وقت ملک کو کیوں کمزور کیا گیا،پرویزمشرف نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،ان کا احتساب کیوں نہیں کیاگیا،،جن کا صادق سے دور دور کا واسطہ نہیں وہ آج امین ٹھہرا،مریم نواز نےکہا،کہ آج ایک طرف نوازشریف کھڑا ہے،،اور دوسری طرف سازشیں اور مہرے کھڑے ہیں،،عوام سترہ ستمبر کو بتادیں،، کہ مہروں کی سیاست نہیں چلے گی

Most Popular