دہشت گردی کے ناسور کو ملکر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

 دہشت گردی کے ناسور کو ملکر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ

گڑھی خدا بخش میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں رینجرزکی گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے،،، حکومت کی اولین ذمے داری امن و امان کا قیام ہے، ہم جرائم پیشہ افرادکےمقابلے کیلئے پولیس کو تیار کریں گے،،، سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل ہیں لیکن چیلنجز بھی بہت زیادہ ہیں،،، کرپشن آج کا نہیں پاکستان بننے سے پہلے کا مسئلہ ہے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کافی بہتر ہوئی،،،، کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد جہاں بھی ہونگے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،،، دہشتگردی کا ناسور جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے،،،، وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ بہت جلد حل ہو جائے گا،، جبکہ بلدیاتی نمائندوں کو بھی جلد اختیارات مل جائیں گے،،، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی پالیسی پیپلز پارٹی کی پالیسی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک ہی مقصد ہےوہ ہےعوام کی خدمت، حکومت اپنےشہیدرہنماؤں کےاصولوں پرچلےگی،،، وہ پوری کابینہ کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے۔۔۔ وزیراعلی نے یہ بھی واضح کردیا کہ وہ پروٹوکول کے شوقین نہیں لیکن سیکیورٹی بھی ضروری ہے۔۔۔

Most Popular