مراد علی شاہ پہلے دن کے ایکشن کے بعد روایتی وزیراعلیٰ ہی ثابت ہوئے

مراد علی شاہ پہلے دن کے ایکشن کے بعد روایتی وزیراعلیٰ ہی ثابت ہوئے

پانچ نہیں،،،،،،،،، دس نہیں،،،،، بیس نہیں،،،، پوری بتیس گاڑیاں، یہ ہے سندھ کے نئے سرکار کا پروٹوکول، مراد علی شاہ بھی سائیں قائم علی شاہ کے نقش قدم پر چل پڑے۔۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گڑھی خدا بخش پہنچے تو سڑکوں پر وی آئی پی مارچ نظر آیا،،، جو کل تک وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی باتیں کرتے نظر آئے آج انہیں کے شاہانہ پٹروکول نے تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی۔۔۔ مراد علی شاہ نے پروٹوکول نہ لینے کے اپنے ہی دعوے کی لاج نہ رکھی،،، گڑھی خدا بخش کو ناصرف عام کارکنوں کیلئے بند کیا گیا بلکہ مراد علی شاہ جہاں سے گزرے وہاں کڑا پہرا لگایا گیا،، سندھ کے نئے سرکار کی شاہی سواری کے روٹ پر ایک گھنٹہ پہلے ہی عام شہریوں کو ہٹا دیا گیا۔۔ نئے سائیں کو بتیس گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول میں سکھر ایئرپورٹ سے گڑھی خدا بخش لے جایا گیا۔ جہاں انہوں نے اپنے مرحوم قائدین ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،،، اس موقع پر نثارکھوڑو،مولابخش چانڈیو،جام مہتاب ڈہرودیگرکابینہ اراکین وزیراعلیٰ کےہمراہ تھے،،، وزیراعلیٰ سندھ کی آمدپرگڑھی خدابخش اوراطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

Most Popular