بلدیاتی الیکشن میں سیاست کے تمام رنگ دیکھنے کو ملے، بد نظمی ، نعرے بازی، حریفوں کی تکرار اور لڑائی جھگڑے کے درجنوں واقعات

بلدیاتی الیکشن میں سیاست کے تمام رنگ دیکھنے کو ملے، بد نظمی ، نعرے بازی، حریفوں کی تکرار اور لڑائی جھگڑے کے درجنوں واقعات

بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کے دوران کئی شہروں میں گرماگرمی دیکھنے میں آئی ،،کئی علاقے میدان جنگ بنے گئے، قصور وارڈ نمبر 7 میں لیگی امیدوار امجد تارڑ اور آزاد امیدوار گتھما گتھا ہوگئے ۔ لڑائی میں آزاد امیدوار کے شدید زخمی ہونے پر پولنگ روک دی گئی، قصور کی یونین کونسل 8 میں بھی آزاد امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑے بعد پولنگ روکنا پڑی ، فیصل آباد کی یونین کونسل 101 نثار کالونی میں خواتین کے پولنگ سٹیشن میں آزاد امیدوار کے داخلے پر لڑائی ہوگئی، فیصل آباد کی یو سی 7 میں مسلم لیگ کے دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے ۔ تصادم کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا اور رینجرز طلب کر لی گئی، گجرات کی یونین کونسل 11 میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام پر پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی، جس کے باعث پولنگ عارضی طور پر روکنا پڑی، ادھر شکار پور کے علاقے خان پور میں پولنگ سٹیشن نمبر 182 پر دو گروپ گتھم گتھا ہوگئے جس سے دو افراد زخمی ہوگئے۔جیکب آباد میں یونین کونسل لوگھی میں دو گروپوں میں ہونے والے جھگڑے3 افراد کو زخمی کر دیا. سکھر کی یو سی 17 نیوپنڈ میں افراتفری کی وجہ سے پولنگ کا عمل متاثر ہوگیا، جس پر رینجرز نے کنٹرول سنبھال لیا۔قمبر شہداد کوٹ میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے حامی لڑ پڑے جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل روک دیا گیا، سندھ کے ضلع خیرپور میں فیض گنج میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں پولنگ کیمپ لگانے پر دو سیاسی جماعتوں میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس سے دو افراد زخمی ہوگئے، قصور میں وارڈ نمبر 20 میں ن لیگ اور آزاد امیدوار کے حامیوں میں جھگڑے سے دو افراد زخمی ہوگئے، جیکب آباد میں تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں جھگڑے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے ،لودھراں میں بھی وارڈ نمبر 10 میں دو مخالف گروپوں کے درمیان لڑائی ہوئی ، دونوں گروپوں کے ارکان گتھم گتھا ہوگئے اور مکوں ، گالیوں اور لاتوں کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، دونوں گروپوں کی لڑائی کے دوران امیدواروں کے حامیوں نے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائیں اور ڈنڈے بھی برسائے ، حالات کی سنگینی کو دیکھ کر پولیس کو طلب کر لیا گیا جس نے موقع پر پہنچ کر لاٹھی چارج کیا اور حالات کو کنٹرول کیا 
دریا خان یونین کونسل 5 کہاوڑ کلاں میں دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس میں دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا اور حالات کو کنٹرول کیا، دوسری طرف فیصل آباد میں یونین کونسل 153 میں چیئرمین کے امیدوار سلطان بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ،پریزائیڈنگ افسر نے بتایا کہ امیدوار زبردستی کاغذات اٹھا کر اپنے ساتھ لے جانا چاہتا تھا جس پر اسے روکا گیا

Most Popular