بلدیاتی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا پول کھول دیا، الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو جائیں:نعیم الحق

 بلدیاتی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی نااہلی کا پول کھول دیا، الیکشن کمیشن فوری مستعفی ہو جائیں:نعیم الحق

تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے دوران کئی اضلاع میدان جنگ کا منظر پیش کرتے رہے، خونی انتخابات درجن بھر افراد کی جان لے گئے، پرتشدد واقعات انتہائی قابل افسوس ہیں، شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میڈیا سارا دن پنجاب اور سندھ میں انتخابی بے ضابطگیوں کی خبریں نشر کرتا رہا، لیکن الیکشن کمیشن کے کان پر جوں تک نہ رینگی، بلدیاتی الیکشن نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی نااہلی کا پول کھول دیا ہے، پرتشدد انتخابات پر الیکشن کمیشن کے اراکین کو ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیے۔

Most Popular