خیرپور میں قتل کئے جانے والے گیارہ افراد پیپلز پارٹی کے ووٹرز ہیں: نثار کھوڑو

خیرپور میں قتل کئے جانے والے گیارہ افراد پیپلز پارٹی کے ووٹرز ہیں: نثار کھوڑو

کراچی سے جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کی پاداش میں مخالفین نے لاشیں گرائیں گئیں، خیرپور میں تصادم کے دوران قتل ہونے والے گیارہ افراد پیپلز پارٹی کے ووٹرز ہیں، ان کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کا پتہ لگا لیا گیا، جنہیں جلد گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے گی۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے خیرپور واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل آسی جی سی ٹی ڈی نثا اللہ عباسی کریں گے، ایس ایس پی خیرپور اور ایس ایس پی سکھر بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہونگے، کمیٹی واقعہ میں ملوث عناصر کا تعین کر کے آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کرے گی۔

Most Popular