سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں امیداروں کو غلط انتخابی نشان الاٹ کئے جانے کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں  امیداروں کو غلط انتخابی نشان الاٹ کئے جانے کے باعث پولنگ روک دی گئی۔

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہرو میں پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی غلط پولنگ نشان الاٹ کئے جانے کی شکایات سامنے آنے لگیں۔ متعدد جگہوں پر پولنگ روک دی گئی۔ لاہور کی یونین کونسل دو سواکتیس میں آزاد امیدوار کو ہیرے کی جگہ شیر کا نشان الاٹ کردیا گیا جس پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ گجرات کی یونین کونسل ککرالی پولنگ اسٹیشن نمبر نو میں جنرل کونسلرز کے امیدواروں کے انتخابی نشان غلط نکلنے پر پولنگ روک دی گئی۔ محمد مشتاق کو شیر کی جگہ مرغی جبکہ محمد اشرف کو مرغی کی جگہ شیر کا نشان دیدیا گیا ۔ گھوٹکی میں یوسی لبانومیں بیلٹ پیپر پرکتاب کی جگہ چابی کانشان ہونے پر جے یوآئی ف نے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔ گھوٹکی کی یونین کونسل مٹھڑی میں مسلم لیگ فنکشنل کا نشان بیلٹ پیپرسےغائب ہونے پر مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

Most Popular