پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےآبائی حلقے نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےآبائی حلقے نوڈیرو میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ہے

بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں اپنے آبائی حلقے نو ڈیرہ پہنچے اور ووٹ کاسٹ کیا۔نوڈیرو میں ان کی آمد کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ کارکنان کی بڑی تعداد ان کے استقبال کیلئے جمع ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ان کی آمد سے قبل پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری علاقے میں گشت کرتی رہی۔ بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد واپس کراچی روانہ ہوجائیں گے۔

Most Popular