پنجاب اورسندھ کی متعدد یونین کونسلزمیں انتظامات مکمل نہ ہونے پرپولنگ کاعمل تاخیرسے شروع ہوا

پنجاب اورسندھ  کی متعدد یونین کونسلزمیں انتظامات مکمل نہ ہونے پرپولنگ کاعمل تاخیرسے شروع ہوا

بھکرمیں پنج گرائیں اورچمکنی پولنگ اسٹیشن سمیت بیشتر یونین کونسلزمیں انتظامات پورےنہ ہونےپرپولنگ تاخیرسےشروع ہوئی۔لاہورمیں گورنمنٹ پائلٹ اسکینڈری سکول پولنگ اسٹیشن پرووٹرز کی عد م موجودگی پرپولنگ کاعمل تیس منٹ تاخیرسے شروع ہوا۔فیصل آباد کےپولنگ سٹیشن نمبرگیارہ پرپریزائڈنگ آفیسراورپولنگ ایجنٹس میں تنازعےکےباعث پولنگ دیرسےشروع ہوئی۔ منڈی صادق گنج میں اکثرپولنگ اسٹیشنزپرانتخابی سامان کی عدم دستیابی پرپولنگ کاعمل تاخیرکاشکار ہوا۔ادھرخیرپور میں وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں بیلٹ باکس کی سیل نہ ہونے پرپولنگ تاخیر سےشروع ہوئی۔

Most Popular