پولنگ سٹیشنز میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوششیں

پولنگ سٹیشنز میں جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوششیں

پنجاب اور سندھ کے بیس اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوران کئی مقامات پر جعلی ووٹ ڈالنے کی کوششیں کی گئیں، جس کے باعث ماحول کافی کشیدہ رہا، جبکہ گرما گرمی ہوئی، لاہور میں یوسی دو سو چالیس میں جعلی ووٹ کاسٹ کرتےہوئے ایک شخص پکڑا گیا، یوسی دو سواڑتالیس میں آزاد امیدوار کی جانب سے پولیس اہلکاروں پرزبردستی ووٹ کاسٹ کرنےکا الزام لگایا گیا، جس پرآزاد امیدوار اور اس کے حامیوں کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے باہراحتجاج ریکارڈ کروایا گیا، رائیونڈ کے پولنگ سٹیشن مرالی میں انتخابی امیدواروں کی جانب سے پریزائیڈانگ آفیسرپرجعلی ووٹ کاسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا، قصورمیں کالج روڈ پولنگ اسٹیشن بارہ سے جعلی پریذائیڈنگ آفیسر کوووٹ کاسٹ کرتے ہوئےگرفتارکرلیاگیا، ننکانہ صاحب کی یوسی سنتیس میں جعلی ووٹ کاسٹ کرتے ہوئےایک شخص کو گرفتار کیا گیا، شیخوپورہ میں ایک پولنگ سٹیشن پر جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر ایک شخص کو دھر لیا گیا، گجرات میں پولنگ اسٹیشن نمبرایک میں پولیس نے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے شخص کو گرفتارکرلیا، جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، سندھ میں جیکب آباد کی وارڈ نمبر پندرہ میں ایک خاتون کوجعلی ووٹ کاسٹ کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کرلیا گیا، خاتون جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا چاہتی تھی

Most Popular