پشاور میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری،مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پشاور میں دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری،مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی حکام نے مختلف کیمروں کی سی سی ٹی وی وڈیو حاصل کرلی ہے، ہلاک دہشت گردوں کے اعضا ء کے نمونے ڈی این اے کے لیے لاہور بھیج دیئے گئے ہیں۔پشاور کے زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔حملے کے بعد زرعی ڈائریکٹوریٹ انسٹیٹیوٹ غیرمعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔حملے میں زخمی 19افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں11، سی ایم ایچ میں2زخمی زیرعلاج ہیں ، جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھی 6 زخمی زیرعلاج ہیں۔

Most Popular