چمن: کرسچن کالونی کے گیٹ کے ساتھ نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق,1 زخمی
پاک افغان سرحدی شہر چمن میں کرسچن کالونی کے گیٹ کے ساتھ نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن کے علاقے کریسچن کالونی میں گیٹ کے ساتھ نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ لکی ولد سلیم جاں بحق جبکہ ایک بچہ وشال ولد وکرم زخمی ہوگیالاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی گئی۔دھماکہ سے متعدد گھروں کو نقصان اور گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔