رینجرز اور پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس سمیت جعلی اسناد تیار کرنے والا گروہ پکڑلیا۔

رینجرز اور پولیس نے جعلی اسلحہ لائسنس سمیت جعلی اسناد تیار کرنے والا گروہ پکڑلیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے کارروائی کے دوران جعلی اسلحہ لائسنس بنانے والے گروہ کے اہم کارندے فیضان خان کو غیر قانونی ہتھیاروں اور جعلی لائسنسوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں سنسنی انکشافات کئے ہیں گرفتار افراد میں پولیس کے تین اہلکار اور سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے کارندے بھی شامل ہیں ملزمان سے دو جی تھری رائفلز سمیت مختلف اقسام کے9 ہتھیار ، بڑی تعداد میں جعلی اسلحہ لائسنس سمیت دیگر دستاویزات ، رینجرز اور پولیس افسران سمیت دیگر سرکاری اداروں کی جعلی مہریں برآمد ہوئی ہیں کارروائی کے دوران جعلی اسناد کی تیاری میں استعمال ہونے والے مشینیں بھی قبضے میں لے لی گئیں،، ملزمان نے دوران تفتیش 7 ہزار سے زائد جعلی اسلحہ لائسنس ، ساڑھے تین ہزار سے زائد جعلی تعلیمی اسناد بنانے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Most Popular