کراچی: اے بی سینا لائن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: اے بی سینا لائن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے اے بی سینا لائن کے قریب بریگیڈ پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت فیصل لودھی کے نام سے ہوئی جو جمشید کوارٹرز میں گھر میں ہونے والی ڈکیتی کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے ڈکیتی میں چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔ ملزم کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل کو پولیس گھر سے تحویل میں لیکر جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ اورنگی ٹائون سیکٹر ون ڈی سے ایک معمر شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ مدینہ کالونی میں عظیم نامی ملزم نے رشتے کے تنازعہ پر گھر میں گھس کر لڑکی کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدینہ کالونی پولیس نے منشیات فروش وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے حوالات میں خودکشی کی کوشش کی لیکن حفاظت پر مامور اہلکار نے ملزم کی کوشش ناکام بنادی۔

Most Popular