پنڈی بھٹیاں میں ماں نے تین بچوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیں
پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں بھوبھڑہ کے قریب پیش آنیوالے دلخراش واقعے میں ماں نے اپنے ہاتھوں ہی اپنی گود اجاڑ لی۔ ماں نے تین بچوں کو قتل کرکے بچوں کو لاشوں کو نہر میں پھینک دیا,واقعے کے بعد ملزمہ نے خودکشی کی کوشش بھی کی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق غوطہ خوروں کی مدد سے نہر میں بچوں کی لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ قتل کئے گئے بچوں میں بچی کی عمر چھ سال جبکہ بچوں کی عمریں چار اور دو سال تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمہ سے ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نہر کنارے پہنچ گئی۔ تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر علاقے کی فضا سو گوار ہے