چینی سفیرژاؤجنگ کی وقت نیوز سے خصوصی گفتگو, سی پیک کا مقصد پورے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے, چینی سفیرژاؤجنگ

چینی سفیرژاؤجنگ کی وقت نیوز سے خصوصی گفتگو,  سی پیک کا مقصد پورے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے, چینی سفیرژاؤجنگ

اسلام آباد میں وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر ژاو جنگ نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین تک محدود نہیں ہے۔ ہمسایوں اور دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کھلا منصوبہ ہے۔ سی پیک کا مقصد سارے خطے کے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے, چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی تجارت کا حجم سالانہ اٹھارہ ارب ڈالر ہے۔ باہمی تجارت میں خسارہ پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی بزنس مین پاکستانی اقتصادی ڈھانچے اور مصنوعات کی اقسام کے باعث پاکستانی منڈیوں سے اضافی و تجارتی مصنوعات نہیں لے سکتے۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلیے کام کر رہے ہیں,چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے اگلے مرحلہ میں صنعتی پارک اور خصوصی زونز کے قیام پر تعاون کیا جائے گا۔ جس کے بعد پاکستانی بزنس مین اپنی پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ اور مصنوعات کو چین و دیگر ممالک کی منڈیوں تک بڑھا سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی منڈیوں سے قابل درآمد مصنوعات کی تلاش کیلیے بہت سے چینی درآمد کنندگان کو بھیج رہے ہیں,ژاؤجنگ کا کہنا تھا کہ آئندہ برس نومبر میں چینی حکومت پہلی مرتبہ برآمدات و درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے جس میں خصوصی طورپرپاکستان سے ایک بڑے تجارتی وفدکومدعوکیاجارہا ہے۔۔ اس کا مقصد چینی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات کا فروغ ہے

Most Popular