اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین آمیزرویہ اپنانے پرسی ڈی اے کے ڈی جی پلاننگ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین آمیزرویہ اپنانے پرسی ڈی اے کے ڈی جی پلاننگ کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد ہائیکو رٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے سی ڈی اے کے ڈی جی پلاننگ غلام سرور سندھو کواس وقت گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا جب انہوں نے عدالت میں موجودگی کے دوران توہین آمیز رویہ اپنایا اور جج کو گھورنا شروع کر دیا جس پر عدالت نے غلام سرورسندھو سے کہا کہ آپ فرعون بنے بیٹھے ہو اور حرام کی کمائی سے بیرون ملک جائیدادیں بنا رکھی ہیں عدالت نے غلام سرور سندھو کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا غلام سرور سندھو کو عدالت نے توہین عدالت کیس میں تین بار طلب کیا لیکن وہ عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہیں ہوئے تاہم آج انہوں نے عدالت میں پیش ہو کر غیر مشروط معافی مانگی لیکن ان کی درخواست مستردکردی گئی غلام سرورسندھو پرالزام ہے کہ وہ عدالتی احکامات کے باوجود سی ڈی اے ٹاسک فورس کے چیرمین فیصل سخی بٹ سے ملتے تھے اور سی ڈی اے کے معاملات میں ان سے ہدایات لیتے رہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular