کراچی پولیس کی اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی میں کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔

کراچی پولیس کی اورنگی ٹاؤن اور پاک کالونی میں کارروائی، کالعدم تحریک طالبان کے دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔

ایس ایس پی عامر فاروقی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاعات پر اورنگی ٹاؤن کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دو اہم ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں فیصل محسود اور خام محمد عرف ساجد شامل ہیں جو کہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پاک کالونی سے بھی پولیس اہکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم شوکت کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار غفار ذکری گروپ سے ہے جس کے قبضے سے کلاشن کوف اور منشیات برآمد کرلی گئی ہیں ، ادھر فیروزآباد پولیس نے بھتہ خور علی رضا کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے ٹیکسٹائل مل کے مالک سے دو کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular