الحمراآرٹس گیلری کےزیراہتمام خوبصورت تصویری نمائش کاانعقاد کیاگیا

الحمراآرٹس گیلری کےزیراہتمام خوبصورت تصویری نمائش کاانعقاد کیاگیا

رنگ برنگے پھول کھلے ہیں تو کہیں ہیں بکھری پتیاں اور شاخیں، کہیں اندرون شہر کی منظرکشی تو کہیں ہیں جانوروں کے خوبصورت انداز۔ یہ مناظر ہیں الحمرا آرٹ گیلری لاہور کے جہاں دوروزہ تصویری نمائش منعقد کی گئی۔نمائش میں جہاں منی ایچر آرٹ کو لوگوں نے خوب سراہا وہیں مٹی سے بنائے گئے فن پارے بھی اپنی مثال آپ رہے۔ کہیں ہے چڑیا کا بنا گھونسلا تو کہیں پرندوں کی اڑان کو کینوس پر اتارا گیا۔ کہیں مٹی کے بنے گھڑے ہیں تو ٹرک آرٹ بھی نمائش کی رونق کو چارچاند لگاتا نظر آیا۔

نمائش میں طلبا و طالبات کے بنائے گئے مزاراقبال، مساجد کے مینار، لاہور کی بارہ دری کے ماڈلز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد ینگ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

Most Popular