پنجاب یونیورسٹی میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
سینٹرفارکلینیکل سائیکالوجی پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی۔طلباء وطالبات نے سٹیج ڈرامے کو نفسیاتی امراض سے آگہی کا ذریعہ بنایا اورمعاشرتی رویوں،عدم برداشت اورذہنی وجسمانی تشدد کواجاگرکیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفرمعین نے کہا کہ نفسیاتی امراض دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی بڑا مسئلہ ہیں لیکن انہیں نظرانداز کردیا جاتا ہے۔اسلام آباد جیسے ترقی یافتہ شہرمیں اس مرض میں مبتلا مریضوں کا تناسب ساٹھ فیصد ہے باقی ملک میں یہ تناسب کہیں زیادہ ہے۔طلباء نے خاکوں اورڈراموں کی مدد سے واضح کیا کہ نفسیاتی امراض ایسا مسئلہ ہیں جن کی طرف توجہ نہیں دی جاتی۔ نفسیاتی امراض کے اثرات پورے معاشرے پر پڑرہے ہیں اورعدم برداشت کارویہ بھی اسی کی دین ہے جس کے متعلق آگہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔کیمرہ مین زین العابدین کے ساتھ میاں آصف علی وقت نیوزلاہور