چمن: بلڈوزر نے دو بچیوں کو کچل دیا، ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔

چمن: بلڈوزر نے دو بچیوں کو کچل دیا، ایک بچی جاں بحق ہو گئی۔

چمن میں مال روڈ پر بلڈوزر نے دو بچیوں کو کچل دیا ایک بچی جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہو گئی، پولیس کے مطابق جمعرات کو چمن مال روڈ پر تندور کے مالک محمد خان کی بچیاں سڑک پار کررہی تھی کہ تیز رفتار بلڈوزر نے دونوں بچیوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں سات سالہ بچی نائلہ موقع پر جاں بحق جبکہ ان کی آٹھ سالہ بہن ملالئی زخمی ہو گئی۔پولیس نے جاں بحق اور زخمی بچی کو فوری پر سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کا رروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی جبکہ زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، پولیس نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Most Popular