لاہور پولیس افسران و اہلکاروں نے چائنیز اور انگلش زبان کا کورس مکمل کرلیا۔

لاہور پولیس افسران و اہلکاروں نے چائنیز اور انگلش زبان کا کورس مکمل کرلیا۔

لاہور پولیس کے ستاون افسران و اہلکار ہو گئے ہیں غیر ملکی زبان بولنے کو تیار،بیسک انگلش اور چائینز کورس پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں مکمل کرنے والوں کا تحریری اور زبانی امتحان لیا گیا،، انچارج پولیس لائنز ظہیرالدین بابر نے بتایا کہ غیرملکی زبان پر مہارت رکھنے والے یہ افسران اور اہلکار محکمہ کے لیے فعل کردار ادا کرے گیں۔
چار ماہ کا کورس ان افسران اور جوانوں نے تین ہفتوں میں مکمل کیا۔ کورس مکمل کرنے والوں میں دس خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، کورس مکمل کرنے والے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی جانب سے یہ اچھا اقدام ہے، اب وہ غیر ملکیوں سے باآسانی بات چیت کر سکتے ہیں لاہور پولیس کے نئے اقدامات آنے والے دنوں میں محکمہ پولیس کے لیے بہت ہی مثبت ثابت ہوں گے

Most Popular