ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

ناظم آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی ڈاکو سمیت دو ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا

پولیس کے مطابق ناظم آباد عباسی شہید اسپتال کے قریب دو مسلح ڈاکو شہری اعجاز احمد کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر معمور پولیس پارٹی کو آتا دیکھ کر ملزمان نے فا ئرنگ کردی ،پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآمد کر لی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے ڈاکو اکرم الدین کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Most Popular