سوشل میڈیاپرچلائی گئی فروٹ بائیکاٹ مہم کا آج تیسرا روز

 سوشل میڈیاپرچلائی گئی فروٹ بائیکاٹ مہم کا آج تیسرا روز


رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور منافع خوروں کا بائِیکاٹ کرکے عوام نے نئی مثال قائم کردی، سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی مہم کا مقصد پھلوں کی قیمتوں میں کمی لانا تھا، شہر اقتدار کے باسیوں کا کہناہے کہ ہر شہری کو مہم کا حصہ بنکر اسے کامیاب کرنا چاہیے۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ فروٹ بائکاٹ مہم صرف انٹرنیٹ کی حد تک ہے، تین دن میں انکے کام پر زیادہ فرق نہیں پڑا، تاہم مہم کا ہونا خوش آئند ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فروٹ بائیکاٹ مہم ملکی تاریخ میں پہلی بارہوئی،اس سے پھلوں کی قیمتوں میں تو نمایاں کمی نہیں آئی لیکن عوام کا شعورضرور جاگا ہے

Most Popular